ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا گوجرانوالہ میں جلسے کی مانیٹرنگ کا اعلان

  ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا گوجرانوالہ میں جلسے کی مانیٹرنگ کا اعلان

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 16 اکتوبر کوگوجرانوالا میں  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے و ریلی کی مانیٹرنگ  کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور سے جاری اعلامیے میں ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کے جلسے کی مانیٹرنگ کامقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست تمام شہریوں کے پْر امن اجتماع کی آزادی کیحق کا احترام اور تحفظ کرے۔ ایچ آر سی پی کاکہنا ہیکہ یہ بھی ضروری ہیکہ ملک کے ہر حصے میں شہری اجتماعی طورپر اپنی سیاسی آراء   کااظہارکرسکیں، امید ہیکہ ریلی کے منتظمین،شرکاء   اور کوریج کرنے والے میڈیا پر جابرانہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ حکومت کو پْرامن اجتماع کی آزادی کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کرناہوگا، اس کا حق دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 16 اور شہری و سیاسی حقوق کے عالمی میثاق  جس کا پاکستان فریق ہے، کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔

ہیومن رائٹس

مزید :

صفحہ اول -