نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے مہنگائی کی ذمہ داری کورونا وباء اور بارشوں پر ڈال دی

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے مہنگائی کی ذمہ داری کورونا وباء اور بارشوں پر ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے حالیہ بارشوں اور کورونا کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیکر ذخیرہ مافیا کو گرین چٹ دیدی۔پیر کومشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گندم، چینی، ٹماٹر، پیاز،آلو، چکن و دیگر اشیاکی قیمتوں پرغور ہوا جبکہ ضروری اشیاکی قیمتوں پرکنٹرول،دستیابی یقینی بنانے کیلئے تجاویز کاتبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خزانہ نے حکام کو ہدایت کی کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں، متعلقہ وزارتیں بڑھتی قیمتوں پرکنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کورونا کے باعث قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا، گندم درآمدجاری، 1.8ملین ٹن گندم درآمدکی جارہی ہے، چینی کے نومبر تک کی ضروریات کیلئے ذخائر موجود ہیں۔مشیرخزانہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی فراہمی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

گرین چٹ

مزید :

صفحہ اول -