پی ڈی ایم کوگوجرانوالہ سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ ملی،ن لیگ کا جی ٹی روڈ پر پاور شو کا اعلان،نیوز ایجنسی کا دعویٰ

پی ڈی ایم کوگوجرانوالہ سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ ملی،ن لیگ کا جی ٹی روڈ پر ...

  

گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اورگوجرانوالہ انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔(ن)لیگ کی مقامی قیادت کا دعویٰ ہے کہ مقامی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انکار کے بعد اعلان کیا کہ اب پی ڈی ایم کا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔پی ڈی ایم نے اپنا پہلا باضابطہ جلسہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کوکرنے کا اعلان کیا تھا دوسرا جلسہ کراچی میں 18 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔

دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -