ن لیگ نے ”پگ“پہن کر پنجابی کارڈ استعمال کیا،حقیقت میں سب ٹھگ ہیں:فیاض چوہان

  ن لیگ نے ”پگ“پہن کر پنجابی کارڈ استعمال کیا،حقیقت میں سب ٹھگ ہیں:فیاض ...

  

 لاہور(آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاوں رکھا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی، قومی پارٹی کی دعویدار ن لیگ نے ’پگ‘کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پگ کے نیچے سارے ن لیگی ٹھگ ہیں، مسلم لیگ ن میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، ملکی سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔

 فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ اول -