امریکی انتخابات کے تکنیکی نظام ہیک کرنیکی کارروائی ناکام بنا دی گئی

   امریکی انتخابات کے تکنیکی نظام ہیک کرنیکی کارروائی ناکام بنا دی گئی

  

واشنگٹن(اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) امریکی سافٹ ویئر کمپنی نے امریکی انتخابات کے تکنیکی نظام کو کنٹرول کرنے کی ایک کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ ”سی این این“ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز کا مقصد اس طرح سے انتخابی نظام کو متاثر کرنا تھا۔ کمپنی نے وفاقی عدالت سے یہ کارروائی کرنے کیلئے اجازت حاصل کی اور بروقت اقدام سے اس نظام کو بچا لیا جس کو ہیک کر کے ہیکرز اس میں داخل ہو کر انتخابی نتائج میں رد و بدل کرنے کی صلا حیت حاصل کر سکتے تھے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کے ”آئی پی ایڈریسز“ کو منجمد کر دیا کیونکہ ان کے ذریعے سائبر حملے کی تیاری ہو رہی تھی۔ رپورٹ کے مطا بق ہیکرز نے اس مقصد کیلئے مالویئر (Malware) نامی وائرس کمپیوٹر میں داخل کر کے انتخابی ڈیٹا کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنے کی صلا حیت حا صل کرنا تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سائبر کمانڈ کے سرکاری ادارے نے سائبر حملہ آوروں کیخلاف ایک کارروائی شروع کر رکھی ہے اور مائیکرو سافٹ کمپنی کا اقدام اس میں مدد کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

امریکی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -