کورونا وائرس نوٹوں اور موبائل فون پر 28 دن تک متحرک رہ سکتا ہے،نئی تحقیق

کورونا وائرس نوٹوں اور موبائل فون پر 28 دن تک متحرک رہ سکتا ہے،نئی تحقیق

  

 سیڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کرنسی نوٹوں اور موبائل فون کی اسکرین پر 28 دن تک متحرک رہ سکتا ہے۔آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی سی ایس آئی آر او کا کہنا ہے کہ اس پہلے کی گئی تحقیقات کے برعکس اْن کی تحقیق میں کورونا وائرس کو محدود ماحول میں زیادہ عرصے تک متحرک دیکھا گیا۔اگرچہ کورونا وائرس زیادہ تر کھانسی، چھینک اور بات چیت کے دوران پھیلتا ہے لیکن اس وائرس کے ہوا میں موجود ذرات سے  پھیلنے کے شواہد بھی موجود ہیں۔امریکا کے ادارے سینٹرل فار ڈیزیزکنٹرول کے مطابق یہ وائرس متاثرہ جگہوں یا سطحوں کو چھونے سے بھی پھیل سکتا ہے تاہم اس کے امکانات خاصے کم ہوتے ہیں۔آسٹریلوی ایجنسی کے مطابق سارس کوو 2 یعنی کورونا وائرس 20 ڈگری سینٹی گریڈ پر پلاسٹ نوٹوں، شیشے اور موبائل فون کی اسکرین پر تقریباً 28 دن تک زندہ رہا۔

نئی تحقیق

مزید :

صفحہ اول -