پی ڈی ایم کے رہنماؤں کاگرفتاریوں کیخلاف منصوبہ تیار 

  پی ڈی ایم کے رہنماؤں کاگرفتاریوں کیخلاف منصوبہ تیار 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے منصوبہ بنایا ہے کہ اگر پہلے جلسے سے قبل ان کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ گوجرانوالہ اور اس سے ملحقہ علاقوں تک بڑھا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق 11 جماعتوں کے اتحاد کی صورت میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہوگا۔اس حوالے سے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے 15 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں گرفتاریوں کے بعد کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہنگامی منصوبے کے طور پر، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں سے گوجرانوالہ جلسے کیلئے جانے والے شرکا کو علاقوں کی اہم سڑکوں پر دھرنا دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید یہ کہ یہ وہ وقت ہوگا جب احتجاج کا اثر پورے خطے میں پھیلائیں گے۔

پی ڈی ایم کامنصوبہ 

مزید :

صفحہ اول -