نیب نے نوازشریف کی طلبی کا نوٹس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ کے باہر چسپاں کر دیا

نیب نے نوازشریف کی طلبی کا نوٹس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ کے باہر چسپاں کر دیا

  

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس ماڈل ٹاؤن سیکرٹرٹ کے باہر چسپاں کر دیا۔نوٹس کے مطابق نواز شریف کو تیس دن کے اندر عدالت پیش ہونا ہوگا۔نواز شریف کو پلاٹ آلاٹمنٹس کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔نوٹس پر نواز شریف کی لندن رہائشگاہ ایون فیلڈ آپارٹمنٹس کا پتہ بھی درج ہے۔

نیب 

مزید :

صفحہ اول -