وزیراعظم ڈکٹیٹر، فاشسٹ اور جمہوریت کے نام پر دھبہ، حمزہ شہباز

  وزیراعظم ڈکٹیٹر، فاشسٹ اور جمہوریت کے نام پر دھبہ، حمزہ شہباز

  

لاہور (جنرل رپورٹر)  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے وزیراعظم کو ڈکٹیٹر اور فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کابینہ میں مافیاز کے سرپرست ہیں۔انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جمہوریت کے نام پر دھبہ ہیں۔ گیارہ بار نوٹس لے چکے، مگر مہنگائی کم نہیں ہوئی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عقل سے عاری حکومت کا محاسبہ کرے گی۔لاہور میں میڈٰیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ حکمرانوں کا یوم حساب آنے والا ہے۔ ہمیں جیلوں کا کوئی خوف نہیں ہے۔ حکومت اپوزیشن کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے، ان کا احتساب ہوگا۔صوبہ میں امن وامان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو آٹا نہیں مل رہا۔ ڈھائی سال ہو گئے عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ ہم نے ڈھائی سال میں 16،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ سردیاں آئی نہیں اور گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے۔ ایک کھرب کا بی آر ٹی منصوبہ ابھی تک نہیں چل سکا۔

حمزہ شہباز 

مزید :

صفحہ اول -