نواز شریف کی واپسی کیلئے قانون حرکت میں آچکا، بابر اعوان
اسلام آباد،چکوال(آن لائن)معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں اور حکومت کو غلط رپورٹیں پیش کر کے بیرون ملک گئے ہیں اور اب قانون حرکت میں آچکا ہے اور نواز شریف کو بہرحال بحیثیت مجرم ہی ملک واپس آنا ہوگا۔ وہ سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں معاون خصوصی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے بیٹے راجہ مشاہد کے دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے کی درخواست کی اور دعوتی کارڈ پیش کیا۔
بابر اعوان