جنوری سے پہلے حکومت چلی جائے گی:مریم نواز

جنوری سے پہلے حکومت چلی جائے گی:مریم نواز

  

 لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے دعوی کیا ہے کہ حکومت جنوری سے پہلے چلی جائے گی۔ مسلم لیگ  ن میں کوئی تقسیم نہیں، بس اپروچ کا فرق ہے، شہبازشریف کی اپروچ مختلف ہے جو پہلے بھی تھی، وہ والد کی جگہ پر ہیں، انہیں والد سے الگ نہیں سمجھتی۔ہمار امقابلہ کم ظرف لوگوں سے ہے، نواز شریف کو کو غلط کہنے والے اپنا معائنہ کرائیں۔نجی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا  کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوری سے پہلے چلی جائے گی،۔میرے والدے کے بیانیے کو غلط کہنے والے اپنا معائنہ کروائیں۔ نوازشریف کی صحت کے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے والد کی طبیعت بہتر ہے، تاہم ان کا علاج اب بھی جاری ہے،نواز شریف کی بیماری کایہاں علاج نہیں تھا، وہ لندن میں علاج کرارہے ہیں،ہسپتال میں ایڈمٹ ہوناضروری نہیں،،میاں صاحب کی ہارٹ سرجری ہو گی، اگر سرجری کے بعد کوئی خطرہ نہ ہوا تو وہ وطن واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے نوازشریف کو ہمدردی میں نہیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے باہر بھیجا، اگر ان کو کچھ ہوتا تو اس کے اثرات بہت برے ہونے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیل اس لیے گئے کیونکہ انہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا،  صدر مریم نواز نے کہاہے کہ  نواز شریف کا بیانیہ قائداعظم کا بیانیہ ہے،غداری کا پرچہ کاٹنے کی اجازت وزیراعظم آفس سے لی گئی، مریم نوازکو خاموش کرانے والے خود خاموش ہونگے،  میرا نام تک نہیں لیا جاتا تھا، لگتا تھا میرے کچھ کہنے سے والد پر سختی نہ آئے، میں اپنی والدہ کو تو کھو چکی تھی، میں اپنے والد کو مزید پریشان ہوتا نہیں دیکھ سکتی تھی، یہی  میری  خاموشی کی وجہ تھی،  ہمارا مقابلہ کم ظرف لوگوں سے ہے، میاں صاحب پر قوم کی بھی ذمہ داری ہے، رات کے وقت دروازہ کھٹکھٹا کر کہا کہ آپ اسپتال چلیں، میاں صاحب نے رات کے وقت اسپتال جانے سے انکار کیا، ڈاکٹرز جھوٹ نہیں بولتے، جو تکلیف تھی بتادی، انہیں معلوم ہے کہ میاں صاحب سیاسی طور پر خطرہ بن سکتے ہیں،، میاں صاحب کا بیانیہ بالکل واضح ہے، میاں صاحب کا بیانیہ اداروں کیخلاف نہیں، میاں صاحب کہتے ہیں ہر ادارے کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کام رہ کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  میاں نواز شریف کو پتہ ہے کونسی بات کب کرنی ہے وہ وقت سے پہلے کوئی بات نہیں کرینگے۔مریم نواز نے  عویٰ کرتے کہا ہے کہ حکومت جنوری سے پہلے چلی جائے گی،  مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو پاسبان (ن) لیگ کی رابطہ عوامی مہم کا حصہ ہے، مہم ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے شروع کی جا رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز سے  ووٹ کو عزت دو  کے پاسبان  بننے والے رضاکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانا ہے، آئین کی پاسبانی، پاکستان کی پاسبانی ہے، مضبوط آئین خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا جمہوریت میں مکالمے اور دلیل سے اختلاف رائے کے تبادلے کی مثبت اقدار کو فروغ دیا جائے، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہتے ہوئے ووٹ کو عزت دو کا پیغام پھیلایا جائے گا، آئین کی سربلندی، عزت، خود مختاری اور خوشحالی آئین اور ووٹ کی حرمت سے ہی ممکن ہے۔

 مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -