فٹیف انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کا 2روزہ اجلاس آج شروع ہوگا،پاکستان رپورٹ پیش کریگا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایف اے ٹی ایف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا 2روزہ اجلاس (آج)منگل کو شروع ہوگا،خصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا۔گروپ میں چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ اوربھارت شامل ہیں،خصوصی گروپ کی رپورٹ 21سے 23اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے آئی سی آرجی کے 150سوالات کا مفصل جواب دیدیا ہے، پاکستان نے 27میں سے 21اہداف پربڑی پیش رفت کی ہے اور نیکٹا، اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کئے ہیں۔یاد رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 21سے 23اکتوبر تک ہوگا، جس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔
اجلاس
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی اعانت پاکستان مزید نگرانی کی فہرست میں برقرار،اے پی جی نے پاکستان سے متعلق اپنی 14 صفحات کی رپورٹ جاری کردی،ایشیا پیسیفک گروپ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر فیصلہ کیا۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کی پہلی پیش کردہ فالو اپ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 40 سفارشات میں سے دو پر مکمل عملدرآمد کیا،پاکستان کی چار معاملات پر سفارشات پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،پاکستان کی 25 نکات پر جزوی اور 9 سفارشات پر نمایاں پیش رفت ہوئی،پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے تیزی سے بہتری کی جانب گامزن اور اقدامات کررہا ہے۔حال ہی میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین پاس کئے گئے،اے پی جی کی رپورٹ کا آئندہ ہفتے ہونے والی پلانری میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں۔اے پی جی نے اپنی رپورٹ فروری تک کی گئی پراگریس کے تناظر میں بنائی ہے۔ایف اے ٹی ایف کی پلانری کا انعقاد 19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا۔اس اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ہوگا
نگرانی