مسلم لیگ (ن)وکلا ء کی مارشل لاء 1999ء کیخلاف احتجاجی ریلی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے وکلا ء نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے12 اکتوبر 1999ء کے اقدام (مارشل لاء)کے خلاف حتجاج کیا اور ریلی نکالی وکلا نے آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاہے مسلم لیگ (ن) کے وکلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے 16 اکتوبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے مسلم لیگ (ن)کے وکلا ء نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے جی پی او چوک ریلی نکالی جس کی قیادت نصیر بھٹہ، رانا ظفر اقبال،رفاقت ڈوگر اور راجہ خرم نے کی، وکلا جلوس کی شکل جی پی او چوک میں پہنچے اوراپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے،وکلا ء نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کے ہر قسم کی مزاحمت کریں گے اور اپنی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
احتجاجی ریلی