ہسپتالوں میں موبائل فون سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس 

ہسپتالوں میں موبائل فون سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ہسپتالوں میں موبائل فون کے سنگلز کی بندش کے خلاف دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے اسپتالوں میں موبائل فون کے سنگلز کی بندش کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزارکاموقف ہے کہ میو ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں موبائل فون کے سنگلز کا مسئلہ ہے،ہسپتال میں زیر علاج افراد کے لواحقین موبائل فون پر رابطہ میں رہتے ہیں لیکن سنگلز کی بندش کی وجہ سے رابطہ نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے،مریض کی خیرت معلوم کرنے کیلئے موبائل فون ایک مفید ذریعہ ہے اس لئے ہسپتالوں میں موبائل فون کے سنگلز کی روانی کو یقینی بنانے کاحکم دیاجائے۔

موبائل بندش

مزید :

صفحہ آخر -