سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع

 سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کو گرفتار نہ کرنے کے اپنے احکامات میں توسیع کر دی،مسٹرجسٹس سیدشہباز علی رضوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،فاضل بنچ نے سہیل ظفر چٹھہ کے کسٹم آفیسر بھائی کوبھی نیب انکوائری میں شامل ہونے کا حکم دیا،فاضل بنچ نے مزید ہدایت کی ہے کہ کسٹم افسر نیب انکوائری میں زرعی اراضی کی بارے میں وضاحت دیں،دوران سماعت فریقین کے وکلا نے دلائل دیئے جو آئندہ تاریخ سماعت پر بھی جاری رہیں گے،سہیل ظفر چٹھہ نے نیب کی کارروائی پر ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے،اس کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔

احکامات توسیع

مزید :

صفحہ آخر -