ہائیکورٹ نے بچے کی بے حرمتی مقدمہ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی 

    ہائیکورٹ نے بچے کی بے حرمتی مقدمہ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بچے کی بے حرمتی کے مقدمہ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی،جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم اویس طاہر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عبدالغفار قیصرانی عدالت پیش ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اویس طاہر قصوروارہے ااور جیل میں ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ افتخار شاکر نے تھانہ شاہدرہ میں بچے سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کرایا،ملزم نے مدعی کے بیٹے کے ساتھ بداخلاقی کی، ملزم کے خلاف 26 مئی کو مقدمہ درج کرایا گیا،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم قصوروارہے،ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کی جائے، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیاہے،پولیس نے ملزم سے تفتیش مکمل کر لی ہے، ملزم کی ضمانت پر رہائی سے کیس کی تفتیش کو نقصان کا خدشہ نہیں، عدالت ملزم اویس طاہر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ آخر -