توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری‘ ڈی جی ایکسائز کو نوٹس،جواب طلب

    توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری‘ ڈی جی ایکسائز کو نوٹس،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شراب کالائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے، نجی ہوٹل کمپنی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالت نے کمپنی کو 2019ء میں شراب کا لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -