کورونا وباء، فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف دائردرخواست نمٹادی

  کورونا وباء، فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف دائردرخواست نمٹادی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کورونا وبا کے دوران فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری لیبر کے اس بیان کی بنیاد پرنمٹا دی کہ کورونا وبا کے دوران زبردستی برطرف کئے گئے ملازمین محکمہ لیبر کے ساتھ رجوع کریں،برطرف ملازمین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کورونا وبا کے دوران فیکٹری مالکان کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا گیا جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں،برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم جاری کیاجائے،درخواست پرسیکرٹری لیبر سے جواب طلب کیا گیاتھا،گزشتہ روز سیکرٹری لیبر کی جانب سے دائر کیے جواب پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

درخواست نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -