حکمران گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کریں،شیخ عبدالمتین

حکمران گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کریں،شیخ عبدالمتین

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین نے کہا گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے حکام کی مسلسل عدم توجہی مسائل میں شدید اضافے اور انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے۔ ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن نے ہمیشہ ملکی اداروں اور قوانین پر عملدرآمد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آئینی اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

 نیشنل ہائی ویز پر ڈکیتی کی وارداتیں پہلے سے بڑھ چکی ہیں۔ کسٹم حکام ڈرائیورز اور عملے کو ناجائز تنگ اور پریشان کرتے ہیں۔ کارپوریشن کا عملہ الگ سے ہراساں کرتا ہے۔ ٹریفک وارڈن رہی سہی کسر ناجائز چالان کرکے نکال رہے ہیں۔ بار بار حکومت سے اپیل کرنے کے باوجود ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی کی شنوائی نہیں ہورہی اور نہ ہی مسائل کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ حکومت اور اعلی حکام ہمارے تحفظات اور مسائل حل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -