مال روڈ پر احتجاج کی پابندی کیلئے ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کیخلاف درخواست پر کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب 

  مال روڈ پر احتجاج کی پابندی کیلئے ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کیخلاف درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج کی پابندی کے لئے ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کے خلاف دائردرخواست پر اب تک کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ 19اکتوبر تک طلب کرلی ہے مسٹرجسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے مال پر احتجاج کی پابندی کیلئے ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ریڈ زون ایکٹ نہیں بنایا،شہریوں کے جان اور مال کی حفاظت حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، اس لئے حکومت کو ریڈ زون ایکٹ بنانے کا حکم دیا جائے۔

رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -