ٹک ٹاک کاوی پی این کے ذریعے استعمال شروع کرنے کیخلاف درخواست دائر

ٹک ٹاک کاوی پی این کے ذریعے استعمال شروع کرنے کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹک ٹاک کی بندش کے بعد صارفین کی جانب سے وی پی این کے ذریعے اس کا استعمال شروع کرنے کیخلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے یہ درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد بھی اس کا استعمال جاری ہے بہت سے صارفین وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں درخواست میں مزیدبتایا گیا کہ ٹک ٹاک پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ وی پی این کا استعمال بھی روکا جائے، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک بند کرنے کاحکم دیا جائے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -