انسداد ڈینگی مہم، پانچ گھروں سے لاروا برآمد، سپرے کا عمل مکمل 

  انسداد ڈینگی مہم، پانچ گھروں سے لاروا برآمد، سپرے کا عمل مکمل 

  

لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ ڈینگی سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 راوی روڈ کا دورہ کیاجہاں 01 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر  سپرے کروا دیا گیا، گھر کے مالک کو آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی لاہور کنٹونمنٹ بورڈ 02 کینٹ کا دورہ کیا، 03 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116 جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا، 01 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کر دیا گیا ہے۔

 افسران نے یو سیز مکینوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -