آئی جی انعام غنی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پروفاقی،صوبائی حکومت کو نوٹس

   آئی جی انعام غنی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پروفاقی،صوبائی حکومت کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیاہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں آئی جی پولیس پولیس پنجاب انعام غنی کے تقرر پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کا تقرر کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، آئی جی پولیس پنجاب کا تقرر پولیس آرڈر 2002 ء کے مطابق نہیں گیا،عدالت سے استدعاہے کہ آئی جی پنجاب کے عہدہ پر تعینات انعام غنی کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے.۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -