نیب کا ایس ای سی پی کے رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹر ڈکرنے کے معاملہ پر عدالت سے رجوع 

  نیب کا ایس ای سی پی کے رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹر ڈکرنے کے معاملہ پر عدالت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب نے ایس ای سی پی کے رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹر ڈکرنے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے،نیب کی جانب سے سنگل بنچ کے حکم کے خلاف چیئرمین نیب نے اپیل دائر کی ہے جس میں رمضان شوگر ملز اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے  اپیل میں عدالت عالیہ سنگل بنچ کے اْس فیصلے کو چیلنج کیا گیا جس کے تحت رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹر ڈکرنے کی اجازت دی گئی،اپیل میں کہا گیاہے کہ رمضان شوگر ملز کے شیئرہولڈرز کے خلاف ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، ریفرنس کے فیصلے تک قرض کو رجسٹرڈ نہیں کیا جا سکتا،استدعا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -