مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت قومی سانحہ ہے،شجاع الدین شیخ

  مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت قومی سانحہ ہے،شجاع الدین شیخ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت المناک قومی سانحہ ہے یہ بات امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت امن کے خلاف پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کی سازش ہے۔مولانا ڈاکٹر عادل خان اسلام اور اس کی اشاعت کے میدان میں مجاہدانہ کردار ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک طرف دین کی اشاعت کے لیے کام کیا اور دوسری طرف وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی و یکجہتی کے لیے بھی کوشاں تھے۔ اسی لیے امن کے دشمنوں نے انہیں نشانہ بنایا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ماضی میں بھی پاکستان پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کرکے ہمارے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان اس آزمائش سے اللہ کے فضل سے نکل آیا۔ یہ امن پاکستان کی دشمن قوتوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

 اور وہ دوبارہ ہمارے امن کو یرغمال بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ کے فارن پالیسی جریدے نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کا ارتکاب کر رہاہے۔حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی اس دہشت گردی کا سب سے زیادہ سامنا پاکستان کو ہے۔ ہمیں دشمن کے ان ناپاک عزائم کو دانشمندی اور صبرو تحمل سے ناکام بنانا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -