صوبائی محتسب اعظم سلیمان کے تقرر کیخلاف درخواست،جواب کیساتھ بیان حلفی لگانے کیلئے مہلت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کے تقرر کے خلاف دائردرخواست پر اْن کے وکیل کوداخل کرائے گئے جواب کے ساتھ بیان حلفی لگانے کے لئے مہلت دے دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں صوبائی محتسب پنجاب کے عہدہ پر سابق سیکرٹری داخلہ کے تقرر کو چیلنج کیا گیاہے،دوران سماعت فاضل بنچ کے روبرو یہ بات سامنے آئی اعظم سلطان کے بیان کے ساتھ ان کا بیان حلفی لف نہیں،جس پر ان کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا نے عدالت سے بیان حلفی ساتھ لگانے کی استدعا کی جس پر فاضل بنچ نے مہلت دے دی، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اعظم سلیمان جس روز ریٹائرڈ ہوئے اس روز انہیں صوبائی محتسب بنا دیا گیا،وہ مطلوبہ شرائط پوری نہیں کرتے اس لئے انہیں عہدہ سے ہٹانے کاحکم دیا جائے،اس کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔
مہلت