شہبازشریف فیملی،ترین شوگر ملز کی ایف آئی اے اقدام کیخلاف درخواستیں، سماعت ملتوی

  شہبازشریف فیملی،ترین شوگر ملز کی ایف آئی اے اقدام کیخلاف درخواستیں، سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں شہبازشریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملزکے خلاف ایف آئی اے اقدام کے خلاف دائردرخواستوں پر وکلاء کومزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج 13اکتوبر تک ملتوی کردی،مسٹرجسٹس شاہد کریم اور مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبروشوگر ملز نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی کو چیلنج کررکھاہے،درخواستوں میں نکتہ اٹھایا گیاہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لئے نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے اور وفاقی کابینہ نے شوگر ملز کے خلاف انکوائری کرنے کا غیر قانونی حکم دیا ہے،ایف آئی اے کا ملز طلبی کے نوٹس جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواستوں میں نشاندہی کی گئی ہے کہوفاقی کابینہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی فرد کو مجرم ٹھہرائے،عدالت سے استدعاہے کہ شوگر ملز کے خلاف وفاقی حکومت کی انکوائری کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیاجائے۔
سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -