عقیدہ ختم نبوتؐ میں لچک انسانی کو کافر بنادیتی ہے،علماء

عقیدہ ختم نبوتؐ میں لچک انسانی کو کافر بنادیتی ہے،علماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ سبزہ زار لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت ا نعام گھرفیصل ایونٹ کمپلکس سبزہ زار لاہور میں دارالعلوم مدنیہ کے مہتمم، جمعیت علماء  اسلام کے بزرگ رہنما شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ ختم نبوت انعام گھر کے مہان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت  مولانا اللہ وسایا، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن،ن لیگ سابق ایم این اے مہراشتیاق احمد ڈوگر، میاں نثاراحمد ایڈووکیٹ، مولانا عزیز الرحمن ثانی،معروف مصنف محمدمتین خالد، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا محمدقاسم گجر، مولانا حافظ محمداشرف گجر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مولانا اللہ وسایا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی عظیم الشان عمارت استوار ہے۔ اسلام کا قلب و جگر وجان اور مرکز کا یہی عقیدہ ہے۔ اس عقیدہ میں معمولی سی لچک یا نرمی انسان کو بلندی سے اٹھا کر کفر کی پستی میں پھینک دیتی ہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -