تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے،ملک نعیم
لاہور (سٹی رپورٹر) صدر الخدمت گروپ بازار صداکاراں شاہ عالم مارکیٹ ملک نعیم نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل پر دو ٹوک موقف اور جرات مندانہ کردار ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ تاجر برادری کے حقوق پر سمجھوتہ کرنے جھکنے اور بکنے والے کمیونٹی کی قیادت کا حق نہیں رکھتے۔ نعروں دعووں اور وعدوں سے نکل کر ہمیشہ عملی اقدامات کی سیاست کی ہے۔ مارکیٹوں بازاروں میں مسائل کے حل اور سہولیات کی دستیابی کیلئے اپنا پورا زور لگاتے رہیں گے۔