شیخ زایدہسپتال میں جوڑدرد کے عالمی دن پر آگاہی واک

  شیخ زایدہسپتال میں جوڑدرد کے عالمی دن پر آگاہی واک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال میں گزشتہ روز آرتھرائٹس یعنی جوڑ درد کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ روماٹالوجی کی جانب سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، ڈاکٹر اکبر حسین ایڈمنسٹریٹر  اور پروفیسر تفضل حق محمود سربراہ شعبہ روماٹالوجی نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر سید واصف علی شاہ سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری، ڈاکٹر افلاک رشید ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ روماٹالوجی سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہر 5 میں سے 1 فرد آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا ہے اور یہ مرض قوت مدافعت کی خرابی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں آرتھرائٹس کے مرض کی آگہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بروقت علاج نہیں کرواتے۔

 اس لئے عوام الناس میں آرتھرائٹس کے مرض کے بارے میں آگہی پھیلانا انتہائی ضروری ہے، عوام الناس کو چاہئیے کہ جوڑ درد کی علامات ظاہر ہونے پر مستند معالج سے رجوع کرکے مکمل علاج کروایا جائے تاکہ مستقبل میں مستقل معذوری سے بچا جا سکے کیونکہ بروقت علاج ہی سے اس مرض کی وجہ سے معذوری سے بچا جا سکتا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -