اپوزیشن کی قومی اداروں پر تنقید ہوس اقتدار کی بدترین مثال ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرزونگ لاہور کے سیکرٹری جنرل عادل حفیظ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید اور حکومت کیخلاف نئی صف بندی ملک و قوم کے مسائل سے بے حسی اور ہوس اقتدار کی بدترین مثال ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے ٹو پارٹی سسٹم کے پیدا کردہ بحرانوں کے حل کیلئے پی ٹی آئی حکومت دن رات محنت کررہی ہے۔ سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت، میرٹ کا استحصال اور اقربا پروری کے کلچر کا خاتمہ کردیا گیا۔
ہے۔
پولیس تھانہ کلچر پٹوار اصلاحات وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شاندار کارنامہ ہے۔ پی ٹی ا?ئی عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بناتے ہوئے اپنے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔