پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے  زیر اہتمام دعائیہ محفل

پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے  زیر اہتمام دعائیہ محفل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے مریم کالونی کے مقامی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی۔انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو زرداری‘ آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا کریں۔ایڈون سہوترا نے کہا کہ مینارٹی ونگ کا ہر کارکن اپنے قائدین کی صحت یابی کے لئے دن رات دعا گو ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد اگر اقلیتوں کے لئے کسی سیاسی جماعت نے کوئی دل سے کام کیا ہے تو وہ پیپلز پارٹی  ہے۔

کی لیڈر شپ بھٹو شہید‘ بے نظیر شہید اور آصف علی زرداری کا دور صدارت ہے جس میں اقلیتوں کو سینٹ میں نشستیں بڑھنے کا تحفہ ملا اس پر ہم اپنی لیڈر شپ کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -