تاریخی عمارتوں کے گرد بلند عمارتیں بنانا خلاف قانون ہیں، پرویزالہٰی

   تاریخی عمارتوں کے گرد بلند عمارتیں بنانا خلاف قانون ہیں، پرویزالہٰی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے انتہائی اہم ایوان کے سامنے متعدد پرائیویٹ بلند و بالا عمارتیں سیکیورٹی رسک ہیں، بلڈنگ بائی لاز کے مطابق تاریخی عمارتوں کے آس پاس ایسی عمارتیں بنانا خلاف قانون ہیں، اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا سٹرکچر آٹھ سال سے کھڑا ہے جو دسمبر میں شروع ہو جائے گی اس کا انتظام پہلے سے ہی ہو جانا چاہئے تھا لیکن ن لیگ کی حکومت نے اس ایشو پر کوئی توجہ نہیں دی۔ گزشتہ روزیہاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔ بلڈ نگز سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی لاہور اور میٹنگ کے دیگر شرکاء نے اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دور ہ بھی کیا۔

پرویزالہٰی

مزید :

صفحہ آخر -