ایل ڈی اے افسران مقدمات کی تیاری کے ساتھ پیروی کریں،احمد عزیز

ایل ڈی اے افسران مقدمات کی تیاری کے ساتھ پیروی کریں،احمد عزیز

  

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ مختلف عدالتوں میں زیرسماعت کیسوں کی مکمل تیاری کے ساتھ پیروی کی جائے-متعلقہ ڈائریکٹوریٹس اپنے جوابات بلاتاخیر لاڈائریکٹوریٹ کو ارسال کریں تاکہ عدالتی مقدمات کے جوابات جلد از جلد تیار کر کے داخل کئے جا سکیں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی -

 لاء ڈائریکٹوریٹ کے افسران متعلقہ قوانین کا گہرا مطالعہ کریں اور عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کے جوابات مکمل تیار ی کے ساتھ ڈرافٹ کریں۔ تمام ڈائریکٹرزذاتی طور پر زیر التوا کیسوں کے معاملات کی نگرانی کریں اور اس سلسلے میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -