پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کمپنیوں کو عدم ادائیگی پر بجلی کے میٹرز اتارنے سے روک دیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کمپنیوں کو عدم ادائیگی پر بجلی کے میٹرز اتارنے سے روک ...

  

 اسلام آباد(آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کمپنیوں کو عدم ادائیگی پر بجلی میٹرز اتارنے سے روک دیا ہے جبکہ ڈسکوز کی حالت بہتر بنانے کے لئے بورڈز کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کو ہدایت کی ہے۔ وزارت پانی و بجلی میں اربوں روپے سے کی کرپشن کے مقدمات کی جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔پی اے سی کی ذیلی کمیتی کو وفاقی سیکرٹری توانائی نے بتایا ہے کہ گردشی قرضوں کا حجم 2100 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں 974 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر گردشی قرضوں کے حجم میں 2023 تک کمی کے لئے ایک جامع منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس راجہ ریاض کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری توانائی کی علی رضا بھٹہ نے بریفنگ دی۔

بجلی میٹرز

مزید :

صفحہ آخر -