یورپ جاتے 5پاکستانی نوجوان فائرنگ اور دم گھٹنے سے جاں بحق

  یورپ جاتے 5پاکستانی نوجوان فائرنگ اور دم گھٹنے سے جاں بحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کی خواہش نے پانچ پاکستانی نوجوانوں کی جان لے لی۔ یہ نوجوان اٹلی اور یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی نوجوان غیر قانونی طور پر یونان اور اٹلی جا رہے تھے۔ ان کی ہلاکتیں فائرنگ اور دم گھٹنے سے ہوئیں۔ جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین کے مختلف دیہات سے تبایا جاتا ہے۔انسانی سمگلر ان نوجوانوں کو بغیر پاسپورٹ کے یونان اور اٹلی لے جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی میت اس کے گاؤں پہنچا دی گئی ہے، جہاں کہرام مچ گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کے نام یاسر، عادل، مہر علی، سناور اور عبداللہ بتائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کے غمزدہ خاندان نے انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی نوجوان

مزید :

صفحہ آخر -