قومی تاجر اتحاد کا اجلاس بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت

قومی تاجر اتحاد کا اجلاس بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، صدر پنجاب شیخ عمر حیات،  جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی،  راو محمد اکرم خان، اطہر کاظمی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی، خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، عاصم ارشاد اور اویس بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد کی قیادت نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی خوفناک لہر کو غریب دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ منافع خوروں کی سرکوبی کی جائے۔

ہے۔ تاجر رہنماوں نے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ملک میں انارکی اور بھوک بڑھنے کے اندیشے کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرے عام ا?دمی کی مشکلات اور تکالیف کو مدنظر رکھاجائے بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء  پر ٹیکسز لگانے کی بجائے متوسط طبقے کو سبسڈی دی جائے۔