حکومت مہنگائی کی بجائے اپوزیشن  کو کنٹرول کرنے میں مصروف 

حکومت مہنگائی کی بجائے اپوزیشن  کو کنٹرول کرنے میں مصروف 

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ آج خیبر سے لیکر کراچی تک کا کونہ کونہ مہنگائی بے روز گاری اور قتل و غارت گری کی لپیٹ میں ہے کہیں پر بھی کوئی چیز حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے صرف اور صرف اپوزیشن کو ہی کنٹرول کرنے میں مصروف ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کیا حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں حکومت نے ختم کردی ہیں جو ان کا کام اب ٹائیگر فورس کو دیدیا گیا ہے۔

میاں افتخار حسین 

مزید :

صفحہ آخر -