قوم کیساتھ ٹائیگر فورس سے بڑا اور کیا مذاق ہو سکتا ہے؟
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے حکومت میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ یہ عوام کو رلائیں گے اور انہوں نے ملک میں مہنگائی کا سونامی لا کر حقیقت میں ہی عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے آج ان کی وجہ سے غریب تو ہر گزرتے دن کے ساتھ موت کے منہ میں جارہا ہے جو کام ان کی حکومت کے وزراء اور مشیر نہ کر سکے وہ کام ان کی ٹائیگر فورس کیسے کر لے گی اس سے بڑا قوم کے ساتھ مذاق اور کیا ہو سکتا ہے کہ جو کام حکومت کے اپنے اداروں کے کرنے کے ہیں وہ ان سے کروانے کی بجائے ٹائیگر فورس جیسی نہ تجربہ کار لوگوں سے کروانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے۔
حافظ حسین احمد