سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی پنجاب 

    سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی پنجاب 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازچوہدری اور صوبائی وزیرمحمود الرشید کی گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کے گھر آمداور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اعجازاحمدچوہدری اور محمودالرشید نے گوجرانوالہ کے دور ے کے موقع پر ضلع و سٹی کی گورننگ باڈی کے اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، گوجرانوالہ میں اعجازاحمدچوہدری، میاں محمود الرشیدنے اشرف انصاری کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جعلی بیمار شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا ہے، پوری قوم اور حکومت اپنے ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اشتہاری اور مفرور نوازشریف کا ن لیگ کی تباہی میں اہم کردار ہے، سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -