پنجاب پولیس کو عمران خان نے سیاسی پولیس بنادیا ہے، قمر زمان کائرہ

          پنجاب پولیس کو عمران خان نے سیاسی پولیس بنادیا ہے، قمر زمان کائرہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے کارکنان کی گرفتاریاں، قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظور کی مذمت۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو عمران خان نے سیاسی پولیس بنادیا ہے۔ پنجاب بھر میں متحرک جیالوں کو روکنے کیلئے پولیس اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،صابر باجوہ سمیت گوجرانوالہ میں دیگر جیالوں کی گرفتاری شرم ناک واقعہ ہے۔چوہدری منظور نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں اپوزیشن کی سرگرمیوں سے بوکھلا اٹھے ہیں، عمران خان کی گولی لاٹھی کی سرکار سے پیپلزپارٹی کے جیالے نہیں ڈرتے، اگر اپوزیشن نے جیل بھرو تحریک شروع کردی تو جگہ کم پڑجائے گی۔

قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -