وزیر اعظم اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشاں ہیں،مسرت جمشید 

  وزیر اعظم اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشاں ہیں،مسرت جمشید 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے جہیز کیخلاف قانون سازی کیلئے پیشرفت کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے مجھے فخر ہے کہ میں نے یکم فروری 2019ء کو جہیز کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل جمع کرایاتھا،حکومت کے اس اقدام سے ملک بھر میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی مستقبل کے حوالے سے فکر ختم ہو گی اوروالدین بچیوں کا جہیز اکٹھا کرنے کی بجائے ان کی تعلیم پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشاں ہیں اور جہیز کے خلاف قانون سازی کیلئے پیشرفت اس کا عملی نمونہ ہے، جہیز ایک معاشرتی برائی ہے اوراس کے خلاف قانون بننے اور اس کے نفاذ سے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -