پنجاب یونیورسٹی سے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری
لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی نے ساجدہ پروین دختر محمد صدیق کوفارمیسی،طیبہ محمد اکرم دختر محمد اکرم باجوہ کوانوائرنمنٹل سائنسز،شہباز علی ولد محمد دین کوہسٹری،امت الرافیع دختر نذیر احمد کوزوالوجی اورغلام شبیر ولد رائے احمد خان کوہسٹری کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔