جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں،عابد صدیقی

جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں،عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش ناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں،پولیس، عدلیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو باہمی طور پر کوشش کرنی ہوگی، قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنسی بداخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ بچے ریاست والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت حکومت بچوں کو ایسا محفوظ ماحول فراہم کرے جہاں ہر بچہ امن اور سکون کے ساتھ زندگی بسر کرسکے، جبکہ معاشرے کا فرض ہے کہ وہ ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ مشفقانہ برتاو کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات نہ صرف لمحہ فکریہ ہیں بلکہ حکومت اور معاشرے کو یہ سوچنے پر بھی مجبور کرتے ہیں کہ پاکستان کے مستقبل کو درندہ صفت حیوانوں سے کیسے بچایا جائے؟

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -