حکومت کا آئی ٹی ایف سی کیساتھ 386ملین ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے

حکومت کا آئی ٹی ایف سی کیساتھ 386ملین ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے

  

 اسلام آ باد (آ ئی این پی)حکومت نے تیل اور ایل این جی کی درآمد کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) گروپ کے ذیلی ادارہ، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کیساتھ 386 ملین امریکی ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط کر دئیے،معا ہد ہ کے تحت آئی ٹی ایف سی تیل و ایل این جی کی درآمد کیلئے ایک سال کی مدت کیلئے 386 ملین امریکی ڈالر کی تجارتی فنانسنگ فراہم کریگا، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے پی ایس او، پارکو اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذریعہ تیل و ایل این جی کی درآمد کیلئے 2020 ء کے دوران 1.2 بلین امریکی ڈالر کی تجارتی فنانسنگ فراہم کرنے پربھی اتفاق کیا، معاہدہ ملک کے تیل و گیس کے درآمدی بل کی مالی اعانت، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تیل اور ایل این جی کی درآمد کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) گروپ کے ذیلی ادارہ، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کیساتھ 386 ملین امریکی ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، اس سہولت کا استعمال پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کریں گے۔ معاشی امور ڈویژن اور آئی ٹی ایف سی اور پی ایس او، پارکو اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے نمائندوں کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یاد رہے یہ سہولت اپریل 2018 ء میں آئی ٹی ایف سی کیساتھ 3سال (2018 تا2020) کیلئے ہوئے معاہدے جسکی کل لاگت $ 4.5 بلین ڈالر ہے، ایک حصہ ہے۔ یہ معاہدہ پا کستا ن کی معیشت اور اس کے مستقبل میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ دستخط کی تقریب کے دوران دونوں فر یقین نے ملک کی سماجی معاشی ترقی کو مستحکم کرنے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ مل کر کام کرنے کی امید کابھی اظہار کیا۔

فنانسنگ معاہدہ

مزید :

صفحہ آخر -