پی ڈی ایم نے حکومتی غبارے سے ہوا نکال دی،منیر ہانس

پی ڈی ایم نے حکومتی غبارے سے ہوا نکال دی،منیر ہانس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس اور سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تشکیل سے ہی حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے وزیراعظم عمران خان جو کبھی بڑی شوخیاں مار کر اپوزیشن سے کہتے تھے کہ وہ احتجاج شروع کرے میں انہیں ویلکم کروں گا وہی وزیراعظم آج اپوزیشن کے قائدین پر بغاوت کے مقدمے بنا رہے ہیں ہم گلف کے لوگ ان سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اب ان کے ہاتھ پاؤں کیوں پھول گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر عمران خان نے پاکستانیوں کو مایوس کیا ہے تو وہیں پر انہوں نے گلف اور اوورسیرز کے لوگوں کو بھی مایوس کیا ہے۔

 عمران خان کا دعویٰ تھا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کروائیں گے مگر افسوس کی بات ہے کہ ان کی پالیسوں کی وجہ سے پاکستانیوں کی جو پہلے سے تھوڑی بہت عزت تھی اب وہ بھی ختم ہو کررہ گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -