اینٹی کرپشن پاکپتن کا چھاپہ، ضلعدار، پٹواری رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن پاکپتن کا چھاپہ، ضلعدار، پٹواری رشوت لیتے گرفتار

  

لاہور (سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن پاکپتن نے محکمہ آبپاشی کے افسران پر اچانک چھاپہ مار کر ضلعدار عدنان اور طفیل احمد پٹواری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے دس ہزار روپے شکایت کنندہ سے بطور رشوت وصول کئے ملزمان سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پاکپتن کے سرکل آفیسر زاہد علی نے سول جج نوید احمد کے ساتھ مل کرکارروائی کی  اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ کئے بغیر گْڈ گورننس کا حصول ممکن نہیں  انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں بد عنوان عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہے۔ 

اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -