حکومت کو فلاحی اداروں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے،حافظ عبدالکریم

حکومت کو فلاحی اداروں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے،حافظ عبدالکریم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لائف  ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ میں سینیٹر حافظ عبدالکریم نے دورہ  کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے اداروں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔ فاؤنڈر لائف ہسپتال کامراں مسعود مگوں نے ان کا استقبال کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ لائف ہسپتال موضع مراکہ دْکھی انسانیت کی خدمت کے لیے گزشتہ 12 سالوں سے ماہانہ 1 کروڑ سے زائد مخیر حضرات کے تعاون سے خرچ کر ررہا ہے۔ لائف ہسپتال  میں روزانہ 750 سے زائد مریضوں کو مفت سہولیات میسر ہیں۔جس میں  750 سے زائد مریضوں کے ماہانہ مفت ڈائیلسس،150  آنکھو ں کے آپریشن اور160  زچہ بچہ کے آپریشن مفت کیے جاتے ہیں۔تقریب میں ممبر لائف ہسپتال کامران مسعود مگوں، ناصر سہگل، میاں ریاض،ایم ایس ڈاکٹر ایوب زاہد،  زیشان صدیق اور قاضی نعیم نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -