احتجاج اپوزیشن کا حق،گرفتاریاں،جلسوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے:گورنر پنجاب

احتجاج اپوزیشن کا حق،گرفتاریاں،جلسوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے:گورنر پنجاب

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے ہمارا دشمن اور چیلنج اپوزیشن نہیں، مہنگائی اور گور ننس جیسے مسائل ہیں۔ اپوز یشن کی گر فتاریاں اور انکے جلسوں پر پابند یاں نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ د یں گے نہ ہی 2023ء سے پہلے الیکشن ہوں گے۔انصاف ٹائیگر فورس کے جوان صر ف مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر یں گے، ایکشن حکومتی دارے ہی لیں گے۔ گزشتہ روزیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر پر منتقل کر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب کا مزید کہنا تھا تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنا نے کیلئے اقدامات کیے کیونکہ کسی بھی ملک کی آزاد اور مضبوط خارجہ پالیسی کیلئے معاشی استحکام ہونا ضروری ہے اور آج پاکستان کی معاشی مضبوطی کی پوری دنیا گواہی دے رہی ہے۔ انکاکہنا تھا ابھی تک اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا ایجنڈا ہی واضح نہیں،وہ بتائیں کیا وہ ملک سے کر پشن کے خاتمے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں؟ کیا و ہ ملک میں مہنگائی کا خاتمہ اور گورننس میں بہتری چاہتے ہیں؟اگر ان کا ایجنڈا صرف حکومت کا خاتمہ ہے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا۔ عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔بلا شبہ ملک میں مہنگائی اور گورننس کے مسائل ہیں مگر یہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اگرہم ملک سے مہنگائی جیسے مسائل ختم نہیں کر سکیں گے تو عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔گور نر پنجاب نے مزید کہا ہم پنجاب بھر میں 60سے زائد یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے پر بڑی تیزی کیسا تھ کام کر رہے ہیں، اب تک صوبے میں 2800سے زائد سکولز کو سولر پر منتقل کر چکے ہیں۔ اس موقعہ پر صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور وائس چانسلر یوای ٹی یونیورسٹی منصور سرور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -