اسلامی جمعیت طلبہ کی میڈیا کانفرنس،ذمہ داران کی بھرپور شرکت

اسلامی جمعیت طلبہ کی میڈیا کانفرنس،ذمہ داران کی بھرپور شرکت

  

لاہور(پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا آل پاکستان میڈیا سمٹ جمعیت کے مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں انعقاد کیا گیا۔میڈیا سمٹ میں ملک بھرسے جمعیت کے پرنٹ،الیکٹرانک،اور سوشل میڈیا سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔ میڈیا سمٹ سے نصراللہ ملک،وقاص انجم جعفری، راجا عمیر،ساجد ناموس،فیصل وڑائج،ساجد  میر، احتشام خالق عدیل چوہدری اور جمشید منیر سندھو  سمیت دیگر ٹرینرز نے مختلف موضوعات پر سیشن کنڈکٹ کیے۔میڈیا سمٹ کے اختتامی سیشن سے اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی خصوصی خطاب کریں گے۔

میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا کہ سوشل میڈیا دعوت کے ابلاغ کا موثر ٹول ہے۔نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کرنے کی ترغیب دلانا وقت کی اہم ترجیع ہے۔اسلامی تحریکوں کو اپنی دعوت کے ابلاغ کے لیے موثر انداز می  جدید ٹولز کو بروئے کار لائیں۔

میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ساجد ناموس،فیصل وڑائج عمیر ساجد نے میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔جمعیت کے میڈیا سمٹ میں مختلف سوشل میڈیا سائیٹ،گرافکس ڈزائن،ویڈیو اور فوٹو گرافی اور دیگر پریکٹیکل سیشن منعقد کیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -